اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.89 قیمت فروخت : 40.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 316.65 قیمت فروخت : 317.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.12 قیمت فروخت : 367.78
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.62 قیمت فروخت : 191.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.01 قیمت فروخت : 196.36
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.72 قیمت فروخت : 75.85
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.36 قیمت فروخت : 904.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاری اڈہ، مبینہ پولیس مقابلے میں دو مشتبہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

30 Jun 2026
30 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاری اڈہ میں پولیس اور موٹرسائیکل سوار مشتبہ ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاری اڈہ کے علاقے میں تین موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں  نے مبینہ طور پر گراؤنڈ کے قریب پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے قبرستان کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تعاقب کے دوران حفاظتِ خود اختیاری کے تحت کارروائی کی گئی، تعاقب کے دوران ملزمان کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے، جبکہ ایک مبینہ ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت دانش اور موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان چند روز قبل ایک خاتون کو دفتر جاتے ہوئے مبینہ ڈکیتی کے دوران ہراساں اور زخمی کرنے کے واقعے میں بھی مطلوب تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان ڈکیتی، سٹریٹ کرائم، سنیچنگ اور جھپٹا مارنے کی 100 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے