اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.89 قیمت فروخت : 40.96
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 316.65 قیمت فروخت : 317.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.12 قیمت فروخت : 367.78
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.62 قیمت فروخت : 191.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.01 قیمت فروخت : 196.36
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.72 قیمت فروخت : 75.85
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.36 قیمت فروخت : 904.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: بوگس نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

29 Jun 2026
29 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ بغیر نمبر پلیٹس یا "اپلائیڈ فار" گاڑیاں چلانے پر 7 ہزار 849 وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے جبکہ ایکسائز کے مقررہ نمونے کے برعکس یا فینسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 4 ہزار 559 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اسی طرح نمبر پلیٹس کو ٹیڑھا، توڑنے یا ان کا ماڈل چھپانے پر 4 ہزار 579 وہیکلز کے چالان کیے گئے، مہم کے دوران معمولی خلاف ورزیوں پر 40 ہزار سے زائد گاڑی مالکان کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر کار کے لیے 3 ہزار جبکہ موٹرسائیکل کے لیے ایک ہزار روپے جرمانہ مقرر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بوگس نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں پرانے نمبر کی بجائے نیا یونیورسل نمبر استعمال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے