اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مدرسے میں قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(لاہور نیوز) برکی کے علاقے میں مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔

اہلخانہ کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی 12 سالہ علی حیدر لاہور کے مدرسے میں زیرتعلیم تھا، قاری نے بچے کو ختم شریف میں نہ پہنچنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، 12 سالہ علی حیدر 8 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا۔

بچے کے لواحقین نے مزید بتایا کہ قریب المرگ بچے کو قاری غلام رسول نے بس میں لٹا کر والد کو اطلاع دی،قاری کے مبینہ تشدد سے بچے کے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

بچے کے والد نے تھانہ برکی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے