اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں،لاکھوں روپے مالیت کے 238 موبائل فونز برآمد

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 238 موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر میں موبائل فونز کی واپسی کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں برآمد شدہ موبائل فونز ان کے مالکان میں تقسیم کیے گئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد شدہ موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ تنزیل الرحمان اور انچارج سبزہ زار خالد فاروق نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران موبائل فونز برآمد کیے۔

ایس ایس پی کے مطابق شہریوں کے یہ موبائل فونز وارداتوں کے دوران چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال اب تک کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کرکے شہریوں کو واپس کیے جا چکے ہیں اور یہ اقدامات عوامی خدمت کے عزم کا عملی ثبوت ہیں۔

موبائل فونز کی واپسی پر درخواست گزار شہریوں نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے