اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(لاہور نیوز) اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینے والے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026ء کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل کےذریعے دائرکی ہے،جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگرمتعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرڈیننس کی شق 2 ڈی، شق 3 اوردیگرمتعلقہ دفعات آئین اور شریعت سےمتصادم ہیں، 18 سال سے کم عمر میں شادی کو جرم قراردینا اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ریاست کو انتظامی امور اور نظم و ضبط کے لیے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، تاہم شریعت کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرین آرڈیننس 2026 کی شق 2 سی، 2ڈی سمیت دیگرکوکالعدم قرار دے،درخواست کےحتمی فیصلے تک آرڈیننس پرعملدرآمد روکنےکا حکم دے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے