اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عزاداری جلوس سکیورٹی حصار میں اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ عزاداری جلوس سخت سکیورٹی حصار میں اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہر بھر میں 231 مجالس اور 45 عزاداری جلوسوں کو جامع اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوس اپنے روایتی راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے تحت گامزن ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ یومِ عاشور کے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیلئے 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ شہر کے پانچ بڑے جلوسوں سمیت تمام مجالس اور جلوسوں کیلئے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سٹی ڈویژن میں 6 جلوس اور 56 مجالس، اقبال ٹاؤن میں 5 جلوس اور 34 مجالس، صدر ڈویژن میں 4 جلوس اور 37 مجالس، کینٹ ڈویژن میں 18 جلوس اور 46 مجالس، سول لائنز میں 6 جلوس اور 25 مجالس جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6 جلوس اور 33 مجالس کیلئے سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی، جدید کیمروں، ڈرون مانیٹرنگ اور فیلڈ فورس کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، محرم الحرام کے دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ مقررہ اوقات اور طے شدہ روٹس پر مکمل عمل کریں جبکہ شہری چیکنگ اور سکیورٹی اقدامات میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں  نے کہا کہ تمام اہلکار جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک اپنی ذمہ داریاں مکمل جذبۂ خدمت اور مستعدی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، اور شہریوں کا تعاون پرامن یومِ عاشور کے انعقاد کی ضمانت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے