اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ کر دیا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی نئی پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سالانہ فیس کے اضافے سے کئی ڈیپارٹمنٹس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے کی بھی کم از کم حد مقرر کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپارٹمنٹل گریڈ ون ٹیم کے لیے فیس ڈیڑھ کروڑ سالانہ اور گریڈ ٹو گولڈ ٹیم کی سالانہ فیس 42 لاکھ اور سلور کی 40 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹس کے لیے گریڈ ون میں 1 کھلاڑی کو کم از کم ماہانہ 1 لاکھ 25 ہزار اور سالانہ 15 لاکھ روپے دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

گریڈ ٹو گولڈ کو 75 ہزار ماہانہ اور سلور کو 50 ہزار روپے ماہانہ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈیپارٹمنٹس کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ 1 سال کا معاہدہ کرنا بھی لازمی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق تمام اخراجات ڈیپارٹمنٹس برداشت کرتے ہیں، سالانہ فیس میں اضافہ ڈیپارٹمنٹس کی حوصلہ شکنی ہے، پہلے فیس 30 لاکھ کی گئی، پچھلے سال 50 لاکھ اور اب ڈیڑھ کروڑ کر دی گئی جو زیادتی ہے۔

کھلاڑیوں کو مناسب معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے، حد مقرر کرنا مناسب نہیں، یہ سالانہ فیس کے ساتھ اضافی بوجھ ہو گا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ فرسٹ کلاس، پریذیڈنٹ کپ ون ڈے اور پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ اینڈ سلور کے حوالے سے پالیسی جاری کی گئی۔

گریڈ ون میچ فیس 10 ہزار روپے اور ریزور کو 5 ہزار جبکہ ڈیلی الاؤنس 5 ہزار الگ مقرر کی گئی ہے، گریڈ ٹو میں میچ فیس 5 ہزار اور ڈیلی الاؤنس 4 ہزار مقرر ہے۔

29 جون کو پی سی بی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا، جس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں پر گفتگو ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے