اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم 27 جولائی سے پاکستان کا دورہ کرے گی

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی کاوشوں سے جنوبی کوریا کی مینز نیشنل ہاکی ٹیم 27 جولائی سے 9 اگست 2026 تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی ٹریننگ کیمپ اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

جنوبی کوریا کا 25 رکنی وفد پاکستان پہنچے گا، جس میں 20 کھلاڑی اور 5 آفیشلز شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران کورین ٹیم پاکستان کے جدید ہاکی انفرا سٹرکچر سے استفادہ کرتے ہوئے باقاعدہ ٹریننگ سیشنز کرے گی اور قومی ٹیم کے ساتھ متعدد پریکٹس میچز میں حصہ لے گی۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی ایک مضبوط ٹیم کی پاکستان آمد ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا موقع ہے، ان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی کھیلوں کی سہولیات، بہترین ماحول اور سکیورٹی انتظامات پر بین الاقوامی اعتماد کا اظہار بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے