اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اور گلوز پھینکنے پر گل فیروزہ کو 1 ڈی میرٹ پوائنٹ

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ کے خلاف آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں سرزنش اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق گل فیروزہ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں لیول ون ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گل فیروزہ آؤٹ ہونے کے بعد مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم ڈگ آؤٹ کے قریب جارحانہ انداز میں اپنا بیٹ اور گلوز پھینک بیٹھی تھیں، جسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستانی بیٹر نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور مجوزہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

ضابطہ اخلاق کے تحت لیول ون خلاف ورزی پر کھلاڑی کو سرزنش، جرمانہ یا ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں، گل فیروزہ کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈی میرٹ پوائنٹس ایک مخصوص مدت تک کھلاڑی کے ریکارڈ کا حصہ رہتے ہیں اور ان کی تعداد بڑھنے کی صورت میں سخت پابندیوں یا معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے