اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ نئے نظام کے تحت لیا گیا ہے: ڈائریکٹر سپورٹس

26 Jun 2026
26 Jun 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر سپورٹس اور ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے حوالے سے بتایا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ 24 ٹیسٹوں پر مشتمل نئے نظام کے تحت لیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید مغل  نے کہا کہ دونوں کیمپس میں 50 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جہاں ہر کھلاڑی کا بیس لائن ڈیٹا تیار کرنا اس ٹیسٹنگ کا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیس لائن ڈیٹا سے کھلاڑیوں کی خوبیوں اور بہتری کے شعبوں کی نشاندہی ہوتی ہے اور اس ڈیٹا کی مدد سے ہر کھلاڑی کے ساتھ انفرادی اور منظم انداز میں کام کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جاوید مغل  نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ فزیوتھراپسٹ اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ میڈیکل سٹاف صبح اور شام کے سیشنز میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ڈائریکٹر سپورٹس  نے کہا کہ کھلاڑیوں کی انجریز کے علاج، فٹنس میں بہتری اور ریکوری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ہم کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے مرحلہ وار انداز میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ڈائٹ، نیوٹریشن اور ریکوری پر لیکچرز دیئے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی ہے۔

ڈاکٹر جاوید مغل  نے کہا کہ کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھائیں گے تو تمام سٹیک ہولڈرز کو فائدہ ہو گا، ریڈ بال کھلاڑیوں کی مارچ میں بھی ٹیسٹنگ کی گئی تھی اور گزشتہ تین ماہ میں تین سے چار کھلاڑیوں کی فٹنس اور سٹرینتھ میں 40 سے 50 فیصد بہتری آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے