27 Jun 2026
(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کھیلے جانے والے میچوں میں فرانس نے ایونٹ میں مسلسل تیسری جیت حاصل کرلی۔
فرانس نے ناروے کو1-4 سے شکست دے دی، فرانس کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے نے ہیٹ ٹرک کی۔
فرانس کی ٹیم گروپ آئی میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور ناروے 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
ناروے کی جانب سے واحد گول تھیلو سگارڈ نے کیا، ناروے کے کوچ نے میچ کیلئے ابتدائی الیون میں 10 تبدیلیاں کی تھیں۔
