25 Jun 2026
(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد کی عالمی عدالتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں،چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی نے بین الاقوامی عدالتی تعاون بڑھانے پر زور دیا، پاکستان اور روس کی اعلی عدلیہ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ عدالتی تبادلوں اور ڈیجیٹل اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی۔
پاکستانی عدلیہ کی ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحاتی اقدامات عالمی فورم میں پیش کیا گیا، چیف جسٹس نے پاکستان کی عدالتی اصلاحات کا عالمی سطح پر مؤقف پیش کیا۔
فورم میں دنیا بھر کے ججز، قانونی ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہوئے، پاکستان نے آزاد، مؤثر اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نظامِ انصاف کے عزم کا اعادہ کیا۔
