اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی: سی سی پی او

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جلوس کے روٹ پر تقریباً 2500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر سنائپرز بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق جلوس کے روٹ پر چار درجاتی سکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے تاکہ عزاداروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی اور شہری معمول کے مطابق موبائل سروس استعمال کر سکیں گے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ محرم الحرام کے اجتماعات پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے