25 Jun 2026
(لاہور نیوز) والٹن روڈ، 27 نمبر سٹاپ کے قریب 2 تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 40 سالہ خادم حسین دم توڑ گیا۔
متوفی کی نعش قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے سپرد کر دی ہے۔
