25 Jun 2026
(لاہور نیوز)ساندہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ ،ایک نوجوان چھری کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 19 سالہ نعیم کو زخمی حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول کی اپنے ساتھ کام کرنے والے ایک ورکر سے تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور مبینہ طور پر چھری کے وار سے اسے زخمی کیا گیا۔
مقتول فاسٹ فوڈ کی ایک دکان پر ملازمت کرتا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملوث ملزم کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔
