اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

25 Jun 2026
25 Jun 2026

(ویب ڈیسک) ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 20 جولائی سے شروع ہوں گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن ججز کیلئے 3 ہفتوں کی خصوصی رخصت کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس کی منظوری سے خصوصی رخصت 2مرحلوں میں دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلا بیچ 20 جولائی سے 9 اگست 2026 تک رخصت پر جائے گا۔ دوسرا بیچ 11 سے 31 اگست 2026 تک خصوصی رخصت حاصل کرے گا۔

10 اگست 2026 کو دونوں بیچز کے لیے مشترکہ ورکنگ ڈے مقرر کردیا گیا ۔

رخصت کے دوران عدالتی امور متاثر نہ ہونے کیلئے متبادل انتظامات کی ہدایت کی گئی ۔ خصوصی رخصت کے دوران ڈسٹرکٹ وسیشن ججز سماعتیں نہیں کریں گے۔

پنجاب کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس کو بھی 3 ہفتوں کی خصوصی رخصت دینے کی اجازت دی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے