اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری کالجز میں داخلوں کا ہدف کم، نئی پالیسی نافذ

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری کالجز میں داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے رواں سال داخلوں میں اضافے کا ہدف 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ کالجز کی موجودہ گنجائش اور طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے 750 سے زائد سرکاری کالجز نئی پالیسی کے تحت داخلے کریں گے۔

محکمہ کے مطابق بیشتر سرکاری کالجز پہلے ہی اپنی مقررہ استعداد سے زیادہ طلبہ کو داخلہ دے چکے ہیں، جس کے باعث داخلہ اہداف میں نظرثانی ضروری سمجھی گئی۔

تاہم ایسے کالجز جہاں داخلوں کی شرح کم ہے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 فیصد اضافی داخلے یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں تاکہ تعلیمی وسائل کا مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل تمام سرکاری کالجز کو داخلوں میں 20 فیصد اضافے کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم نئی پالیسی کے تحت اب مقامی ضروریات، دستیاب سہولیات اور اداروں کی گنجائش کے مطابق حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

ڈی پی آئی کالجز نے اداروں کو داخلہ مہم مزید مؤثر بنانے اور مقامی سطح پر طلبہ کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے