اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج 2027 آن لائن رجسٹریشن، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن مہم کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 روز کے دوران رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 46 ہزار افراد  نے آن لائن پورٹل کے ذریعے جبکہ 5 ہزار افراد  نے پاک حج موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق 41 ہزار افراد نے سرکاری حج سکیم جبکہ 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے، رجسٹریشن کرانے والوں میں پنجاب کے 24 ہزار، سندھ کے 16 ہزار، خیبر پختونخوا کے 7 ہزار اور اسلام آباد کے 3 ہزار شہری شامل ہیں۔

ترجمان  نے بتایا ہے کہ بلوچستان سے 800، آزاد کشمیر سے 260 اور گلگت بلتستان سے 77 افراد  نے حج 2027 کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے، رجسٹرڈ عازمین میں 30 ہزار مرد اور 21 ہزار خواتین شامل ہیں، جبکہ 30 سے 48 سال عمر کے افراد کی تعداد نمایاں رہی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج آپریشن کو مکمل طور پر پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عازمین کو سہل، شفاف اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ترجمان  نے بتایا کہ حج 2027 کیلئے لازمی رجسٹریشن مہم بلا تعطل جاری رہے گی، جبکہ حج اخراجات، پیکیجز اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور  نے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ آئندہ مراحل میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رجسٹریشن کیلئے وزارت مذہبی امور کے آن لائن پورٹل سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے