اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سرور روڈ پولیس کی کارروائی، خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) سرور روڈ پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا اشارے کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سرور روڈ رانا عرفان  نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے، ملزم بشارت علی پر الزام ہے کہ اس  نے راستے سے گزرنے والی ماں اور بیٹی کو ہراساں کیا اور ان کی جانب نازیبا اشارے کئے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم بشارت علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کی مسلسل کوششوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایس ایچ او سرور روڈ رانا عرفان  نے اپنی ٹیم  کے ہمراہ ملزم بشارت علی کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز  نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ایسے ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے