اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ای چالان نادہندگان کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 100 گاڑیاں بلیک لسٹ

24 Jun 2026
24 Jun 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور ای چالان کی عدم ادائیگی پر لاہور میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی کے تحت لاکھوں روپے کے ای چالان واجب الادا رکھنے والی 100 گاڑیوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ان گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور جدید کیمروں کے ذریعے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جیسے ہی یہ گاڑیاں سیف سٹی کیمروں کی نظر میں آئیں گی، ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیف سٹی کی رپورٹ کے مطابق ایک گاڑی نے ٹریفک قوانین کی 398 مرتبہ خلاف ورزی کر کے حیران کن ریکارڈ قائم کیا ہے، جبکہ متعدد دیگر گاڑیوں کے مالکان 200 سے 300 سے زائد بار قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سرخ اشارہ توڑنا، لین لائن کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قواعد کی پامالی سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بعض گاڑیوں پر جرمانوں کی رقم پانچ لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے خبردار کیا ہے کہ ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی اور جرمانے ادا نہ کرنے کی صورت میں گاڑیاں بند یا تحویل میں بھی لی جا سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا، سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنا اور مسلسل خلاف ورزیوں کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے