24 Jun 2026
(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے ایک طالبعلم سے رقم مانگنے کے الزام میں اپنے ہی محکمے کے سب انسپکٹر کے خلاف گداگری ایکٹ اور محکمانہ قواعد کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر نے ایک نوجوان طالبعلم کو ہاسٹل سے بلا کر اس سے رقم طلب کی تھی، جس کی شکایت موصول ہونے پر معاملے کی تحقیقات کی گئیں۔
ابتدائی تحقیقات میں الزامات سامنے آنے کے بعد ملزم افسر کے خلاف گداگری ایکٹ اور پولیس رولز کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
