اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رانا ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، تین فرار

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) رانا ٹاؤن کے علاقے میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اسی دوران سی سی ڈی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان  نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عمر مقبول اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے، سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے اور مختلف تھانوں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

حکام کے مطابق ہلاک ملزمان  نے ایک روز قبل ڈکیتی کے دوران ایک شہری کو قتل بھی کیا تھا، پولیس  نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے