اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: 11 کروڑ روپے ہتھیانے کا معمہ حل، ملزم گرفتار

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) موچی گیٹ کے علاقے میں کاروباری شہری محمد فہد الیاس سے 11 کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیانے کا معمہ حل ہو گیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے رقم برآمد کر لی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں تھانہ موچی گیٹ اور رنگ محل پولیس ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نجی بینک میں بطور منیجر فرائض انجام دے رہا تھا، ملزم نے دھوکہ دہی کے ذریعے شہری محمد فہد الیاس سے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے منگوائے جبکہ 6 کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کے چیکس بھی حاصل کیے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق ملزم سے نقدی اور چیکس سمیت 11 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی گئی ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی محمد نوید نے برآمد شدہ رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی۔

رقم کی برآمدگی پر شہری نے انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پولیس اور استغاثہ کے باہمی تعاون سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انویسٹی گیشن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے