اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری کالجوں میں مفت ایم ڈی کیٹ تیاری پروگرام کیلئے سینٹرز قائم کرنے کی تجویز

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سرکاری کالجوں میں مفت ایم ڈی کیٹ تیاری پروگرام کیلئے مزید 6 نئے سینٹرز قائم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق بڑے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ایک، ایک اضافی سینٹر قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مفت تیاری کی سہولت فراہم کی جا سکے، اس حوالے سے ڈی پی آئی کالجز  نے نئے سینٹرز کے قیام کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو باقاعدہ پروپوزل ارسال کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پنجاب بھر میں ایم ڈی کیٹ کی تیاری کیلئے 54 سینٹرز قائم کئے گئے تھے، جہاں ہزاروں طلبہ نے مفت کوچنگ حاصل کی، مسلسل تین برس سے سرکاری کالجوں میں طلبہ کو بغیر کسی فیس کے ایم ڈی کیٹ کی تیاری کروائی جا رہی ہے، جسے طلبہ اور والدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک سینٹر کے انتظامات پر تقریباً ایک لاکھ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، نئے سینٹرز کی منظوری کی صورت میں مزید طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے سے ایم ڈی کیٹ پریپریشن کیمپس شروع کئے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی شیڈول محکمہ ہائر ایجوکیشن کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے