اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلشن اقبال پولیس کی کارروائی، یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) گلشن اقبال پولیس نے ون فائیو پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے سفر کے لیے رکشہ کرایہ پر لیا تھا، تاہم رکشہ ڈرائیور اسے راستے میں ایک سنسان گلی میں لے گیا۔ طالبہ مسلسل ڈرائیور سے اپنی مقررہ منزل تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی رہی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے طالبہ کو دوبارہ ملاقات کی شرط پر منزل تک پہنچایا۔ واقعے کے بعد طالبہ نے امتحان دینے کے بعد ملزم امجد کو دوبارہ بلایا اور ساتھ ہی پولیس کو بھی اطلاع دے دی۔

اطلاع ملتے ہی گلشن اقبال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر گلشن اقبال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو شاباش دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے