اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ناقص کھانا فراہم کرنے پر کیٹرنگ کمپنی کے خلاف 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں مبینہ طور پر ناقص معیار کا کھانا فراہم کرنے پر ایک شہری نے کیٹرنگ کمپنی کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کر لیا۔

صارف عدالت میں شہری مامون کی جانب سے تیمور کیٹرز کے خلاف 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے، درخواست پر سماعت صارف عدالت کے جج  نے کی۔

درخواست گزار کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کیلئے 100 افراد کے کھانے کا آرڈر دیا تھا، تاہم تقریب میں مہمانوں کو ناقص کوالٹی کا کھانا پیش کیا گیا جس کے باعث انہیں شرمندگی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیٹرنگ کمپنی کی غفلت اور ناقص سروس سے نہ صرف تقریب کا معیار متاثر ہوا بلکہ مہمانوں کے سامنے ان کی سبکی بھی ہوئی، جس پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

صارف عدالت کے جج  نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے، عدالت آئندہ سماعت میں دونوں جانب کے مؤقف سننے کے بعد مزید کارروائی کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے