اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، آج درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ فی الحال بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے