اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام پاسپورٹ دفاتر میں یکم جولائی سے ادائیگی ڈیجیٹل ہو گی

23 Jun 2026
23 Jun 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں یکم جولائی سے نقد فیس وصولی کا نظام ختم کرکے ادائیگی کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا  نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں مختلف اقدامات پر غور کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا  نے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تمام زونل سربراہان اور سینئر افسران کا ایک اہم اجلاس طلب کیا، اجلاس میں آئندہ اقدامات، ان کے نفاذ کے روڈ میپ اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل نے زونل سربراہان سے تجاویز بھی طلب کیں تاکہ عوام کو پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کو مزید آسان، تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا کہ یکم جولائی 2026ء سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کر دیا جائے گا اور صرف کیو آر کوڈ (QR Code) کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کی جائے گی، جس سے شفافیت اور سہولت میں مزید اضافہ ہو گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ  پاسپورٹس جلد ہی پاسپورٹ موبائل ایپ" متعارف کروا رہا ہے، جس کے ذریعے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ کی درخواست جمع کروا سکیں گے، مزید برآں پاسپورٹ درخواست گزار اپنا پاسپورٹ اپنی دہلیز پر وصول کر سکیں گے، اس مقصد کیلئے  TCS اور DHL کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، اس اقدام سے پاسپورٹ دفاتر میں رش میں نمایاں کمی آئےگی۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس آئندہ سے صرف ای پاسپورٹس (e-Passports) جاری کرے گا تاکہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (MRPs) سے ای پاسپورٹ کی جانب منتقلی کو  ICAO کی ہدایات کے مطابق مؤثر اور مرحلہ وار انداز میں مکمل کیا جا سکے، اس موقع پر واضح کیا گیا کہ موجودہ تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ مدت تک بین الاقوامی سفر کیلئے مکمل طور پر قابلِ استعمال اور قابلِ قبول رہیں گے۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نادرا مراکز میں پاسپورٹ خدمات کی فراہمی کیلئے سافٹ ویئر کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے، اس نظام کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں قائم نادرا مراکز کے ذریعے بھی پاسپورٹ درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی، جس سے شہریوں کو مزید سہولت میسر آئے گی۔

ڈائریکٹر جنرل  نے تمام زونل سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ پاسپورٹ دفاتر کے اطراف سرگرم ایجنٹ مافیا کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کریں اور اپنے زونز میں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی FIA کے ڈائریکٹرز کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون کو یقینی بنائیں، زونل سربراہان اپنے علاقوں میں واقع پاسپورٹ دفاتر کے باقاعدہ دورے کریں اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے ٹھوس، مؤثر اور قابلِ عمل اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے