اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا داخلہ ٹیسٹ رواں برس 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت ہو گا۔

پنجاب میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو تفویض کر دی گئی، سندھ میں سکھر آئی بی اے، خیبر پختونخوا میں ذمہ داری خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے سپرد کی گئی۔

بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ طلبہ کی ذمہ داری سنبھالے گی، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں ذمہ داری شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی۔

سعودی عرب کے شہر ریاض کے امیدواروں کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

پبلک نوٹس کے مطابق امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن 22 جون 2026 سے شروع ہو گی، معمول کی فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی 2026 مقرر کی گئی، تاخیر سے رجسٹریشن 13 جولائی 2026 تک کرائی جا سکے گی۔

پی ایم ڈی سی نے پاکستان میں قائم ٹیسٹ سنٹرز کیلئے رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی ہے، لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی، بین الاقوامی ٹیسٹ سنٹر کیلئے رجسٹریشن فیس 45 ہزار روپے ہے جبکہ بین الاقوامی سنٹر کیلئے لیٹ رجسٹریشن فیس 55 ہزار روپے مقرر کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیسیں ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہوں گی، امیدوار مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن مکمل کریں، امیدوار متعلقہ یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس سے مزید تفصیلات حاصل کرتے رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے