اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب:گرمی کی تعطیلات بڑھا دی گئیں،نوٹیفکیشن جاری

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے غیر رسمی تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 30 جون تک بڑھا دی ہیں۔

محکمہ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق اب تعلیمی سرگرمیاں یکم جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

حکام کے مطابق تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ محرم الحرام کے انتظامات اور موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 15 جون تک کیا گیا تھا، تاہم نئی ہدایات کے تحت تعطیلات کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں 16 ہزار سے زائد غیر رسمی سکول محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے