اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

اساتذہ کے ٹرانسفر راؤنڈ میں ایک ہفتے کی تاخیر، انتظامی سستی وجہ قرار

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تحت اساتذہ کے ٹرانسفر راونڈ کے آغاز میں ایک ہفتے کی تاخیر کا امکان ہے، جس کی وجہ ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے انتظامی سستی اور ڈیٹا مکمل نہ ہونا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی 18 جون سے اٹھائی جانی تھی تاہم متعدد اساتذہ کو سسٹم میں ٹیگ نہ کرنے کے باعث ٹرانسفر راؤنڈ بروقت شروع نہیں ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق درجنوں اساتذہ کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) میں “سبجیکٹ ٹو” قرار دیا گیا ہے جبکہ صرف لاہور میں 121 اساتذہ پروموشن کے انتظار میں ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق جن اساتذہ کے اعتراضات دور ہو جائیں گے انہیں ترقی دے دی جائے گی، جس کے بعد وہ ٹرانسفر کے لیے بھی اپلائی کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کے باوجود تمام عمل کو جلد مکمل کر کے اساتذہ کے ٹرانسفر اور پروموشن کے مراحل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے