اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تیز آندھی اور بارش کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

جیل روڈ، قرتبہ چوک، مال روڈ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک پہنچ گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ ہونے والی بارش کے مطابق نشتر ٹاؤن میں 11.2 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ جوہر ٹاؤن میں 3.4، گلبرگ میں 0.8، سمن آباد میں 0.4، اقبال ٹاؤن میں 0.2 اور سگیاں میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے