اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کے کفایت شعاری اقدامات واپس، توانائی بچت سے متعلق بیشتر پابندیاں بھی ختم

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات واپس لینے کی منظوری دے دی جبکہ توانائی بچت سے متعلق بیشتر پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت، تجارت و سرمایہ کاری پنجاب سید مسعود نعمان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مارچ 2026 کے بعد نافذ کیے گئے کفایت شعاری اقدامات واپس لے لیے گئے ہیں، تاہم مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقات کار بدستور برقرار رہیں گے۔

دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، البتہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح فارمیسیز، ہسپتال، لیبارٹریز اور میڈیکل سٹورز پر اوقات کار کی کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی، پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز اور برقی گاڑیوں کے چارجنگ مراکز بھی پابندیوں سے مستثنیٰ رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے معلوماتی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی بندش کے اوقات سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے