اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) باغات کے شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج کی تیز کرنوں کے باعث موسم مزید گرم ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کے 20 فیصد امکانات موجود ہیں، تاہم گرمی اور حبس میں فوری کمی کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں ہوائیں صرف 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث حبس اور گھٹن کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا کی کم رفتار اور نمی کی بلند شرح موسم کو مزید غیر آرام دہ بنا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب شہری بارش کی پیش گوئی کے باعث موسم میں بہتری کے منتظر ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے امکانات محدود ہیں اور گرمی کا سلسلہ فی الحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے