اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون سے قبل واسا کا ڈی سلٹنگ پلان، تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

20 Jun 2026
20 Jun 2026

(لاہور نیوز) بارشی سسٹمز اور مون سون سیزن میں متوقع زیادہ بارشوں کے پیش نظر واسا نے اپنی آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے تاکہ ممکنہ شہری سیلاب اور نکاسی آب کے مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ اچانک بننے والے بارشی سسٹمز اور توقع سے زیادہ بارشیں شہر کے نکاسی آب کے نظام  کیلئے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم ادارے نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی استعداد کار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واسا کی جانب سے شہر بھر میں ڈرینوں کی صفائی کا عمل تین مرتبہ مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ ادارے کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈی سلٹنگ پلان بھی جاری ہے، جس کا مقصد مون سون کے دوران پانی کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق مون سون سیزن میں فیلڈ سٹاف کی تعیناتی اور مختلف مقامات پر کیمپس کے قیام کا عمل بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

غفران احمد کا کہنا تھا کہ وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کی صورت میں پانی کی نکاسی نسبتاً آسان ہوتی ہے، تاہم کم وقت میں شدید بارش ہونے پر پانی جمع ہونے اور نکاسی میں تاخیر جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں  نے دعویٰ کیا کہ واسا اب 100 ملی میٹر بارش کے پانی کو دو سے تین گھنٹوں کے اندر نکالنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے، جس سے شہری علاقوں میں بارشوں کے اثرات کو کم کرنے اور صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے