(لاہور نیوز) اسلام پورہ کی امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ اور امام بارگاہ زینبیہ میں سکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کے تحت ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
مشقوں میں سٹی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، ریسکیو، پی آر یو، بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ نے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو آپریشنل بریفنگ دی۔
مشقوں کے دوران فرضی دہشت گردوں کو قابو کرنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل کا عملی مظاہرہ کیا گیا, مختلف اداروں کے درمیان رابطہ، ریسپانس ٹائم اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ایسی مشقوں کا مقصد حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اداروں کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔
