20 Jun 2026
(لاہور نیوز) گوالمنڈی مین بازار میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ کئی روز سے غیر فعال ہونے کے باعث علاقے کے مکینوں کو صاف پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فلٹریشن پلانٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ اس پر نصب تمام نل بھی خراب ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی بندش کے باعث انہیں پینے کے صاف پانی کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے، خراب نلوں کی مرمت کی جائے اور صاف پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
