اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گداگروں، بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 997 بھکاری ایدھی ہومز منتقل

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کر دی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 45 روز کے دوران مجموعی طور پر 1407 گداگروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، اعداد و شمار کے مطابق کارروائیوں کے دوران 510 خواتین، 620 مرد، 190 بچوں اور 200 سے زائد خواجہ سراؤں کو مختلف چوراہوں اور ٹریفک سگنلز سے ہٹایا گیا، عادی پیشہ ور گداگروں اور جعلی معذوری کا بہانہ بنا کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف 10 مقدمات بھی درج کئے گئے۔

ٹریفک پولیس نے 997 بھکاریوں کو ایدھی ہومز کے مراکز کے حوالے کیا، جبکہ 26 بچوں کو   چائلڈ پروٹیکشن کے سپرد کیا گیا تاکہ ان کی مناسب دیکھ بھال اور بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

سی ٹی او لاہور  نے ہدایت کی ہے کہ شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے پاک رکھنے کیلئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں، پیشہ ور گداگری نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کرتی ہے بلکہ شہریوں کی حفاظت اور نظم و ضبط کیلئے بھی چیلنج بنتی ہے، اس لئے اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے