اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی 7 کارروائیاں، 42.77 کلو گرام منشیات برآمد،11 ملزمان گرفتار

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(دنیا نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 7 کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 42.77 کلو گرام منشیات برآمد کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، چارسدہ، ملتان، کراچی اور سیالکوٹ میں کی گئیں، ان کارروائیوں کے دوران 31 کلو 218 گرام آئس اور 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک کارروائی میں 227 گرام وزنی 70 ہیروئن بھرے کیپسولز جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 558 گرام وزنی 84 ہیروئن بھرے کیپسولز بھی قبضے میں لیے گئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے