اپ ڈیٹس
  • 210.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ایئرپورٹ پر غیر قانونی ہجرت کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

19 Jun 2026
19 Jun 2026

(لاہور نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہجرت کی ایک کوشش ناکام بنا دی اور مشتبہ مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر آذربائیجان کے وزٹ ویزے پر باکو روانہ ہو رہا تھا، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کے سفر کے مقاصد مشکوک پائے گئے جس پر مزید جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر آذربائیجان کے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر سربیا جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا، ایف آئی اے حکام  نے مسافر کے قبضے سے باکو کے بعد سربیا جانے کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لئے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر مسافر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل ایف آئی اے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے