اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہمت کارڈ پر عملدرآمد نہ کرنے پر 7 افسران معطل

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(ویب ڈیسک) محکمہ خصوصی تعلیم نے ہمت کارڈ پروگرام پر عملدرآمد میں مبینہ غفلت برتنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 7 سینئر افسران کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا ہے۔

محکمانہ ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والے افسران میں انچارج ہیڈ جمیل نواز، ہیڈمسٹریس حمیرا ندیم، عفت جمیل، ہیڈماسٹر اورنگزیب بھٹی، عفیفہ ادریس، سمیرا عزیز اور فرحان رسول شامل ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو ابتدائی طور پر 90 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر محکمہ خصوصی تعلیم کے ہیڈ آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ خصوصی تعلیم کا مؤقف ہے کہ ہمت کارڈ منصوبے پر عملدرآمد میں کوتاہی کے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سپیشل ایجوکیشن سینئر سٹاف ایسوسی ایشن نے افسران کی معطلی کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے اور تمام افسران کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کو مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے