اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مرحوم افراد کے موبائل سمز کی منتقلی، پی ٹی اے کی اہم ہدایات جاری

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز فوری طور پر بلاک یا قانونی ورثا کے نام منتقل کرانے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ انتقال کر جانے والے افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو فوری طور پر بلاک کرایا جائے یا قانونی ورثا کے نام منتقل کیا جائے تاکہ ان کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز صرف خون کے رشتے داروں یا شریک حیات کے نام چینج آف اونرشپ کے مقررہ طریقہ کار کے تحت منتقل کی جا سکتی ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سم کی منتقلی کے لیے اہل خانہ کو متعلقہ موبائل آپریٹر کے قریبی کسٹمر سروس سینٹر یا مجاز فرنچائز سے رجوع کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، اصل سم اور سم کے استعمال کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہو گا۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کا بروقت انتقال یا بلاک نہ کرانے کی صورت میں ان کے غلط استعمال کا خطرہ موجود رہتا ہے جبکہ بروقت کارروائی سے سروسز کا قانونی تسلسل بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے عوام کو مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز فوری طور پر بلاک یا قانونی ورثا کے نام منتقل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سمز کے غلط استعمال کی روک تھام اور سروسز کے قانونی تسلسل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے