اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مرکزی مسلم لیگ کا تنظیمی اجلاس، عہدیداران کی تقرریوں کی منظوری

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں اور مختلف عہدیداران کی تقرریوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں شیخ عدیل عامر کو تحصیل ماڈل ٹاؤن کا صدر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ سابق صدر تحصیل ماڈل ٹاؤن حافظ نوید کو شعبہ خدمت خلق لاہور کا صدر مقرر کیا گیا۔

اجلاس کے فیصلے کے مطابق سردار معیز مقبول کو سوشل میڈیا رابطہ تنظیم لاہور کا ذمہ دار مقرر کیا گیا جبکہ حبیب الرحمن کو جنرل سیکرٹری بحریہ ٹاؤن اور اس سلیمان کو دھرم پورہ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

اسی طرح عزیر رفیق کو جوہر ٹاؤن، حنظلہ گجر کو باغبان پورہ، میاں سہیل کو گلشن راوی، نعمان سیف اللہ کو سبزہ زار، احمد فراز کو سمن آباد اور اشفاق احمد کو نشتر ٹاؤن کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

مزید فیصلے کے تحت عامر سلیم کو بیدیاں، محمد فرہاد کو لیک سٹی، محمد زید کو چونگی امرسدھو اور حافظ انعام اللہ کو مال روڈ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، اجلاس میں ارسلان حنیف اور ابوبکر ادریس کو شعبہ خدمت خلق لاہور میں خدمات سونپ دی گئیں۔

اس موقع پر چوہدری حمید الحسن گجر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تنظیمی استحکام اور عوامی خدمت ہی مرکزی مسلم لیگ کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے