اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبائی وزیر بلال یاسین کا پانڈو سٹریٹ کا دورہ، محرم سکیورٹی و انتظامات کا جائزہ

18 Jun 2026
18 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر بلال یاسین نے رات گئے پانڈو سٹریٹ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران امن و امان، سکیورٹی اور شہری سہولیات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد نصراللہ، کمشنر لاہور مریم خان، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر  نے پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو سروسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا معائنہ کیا، انہوں  نے مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، سیوریج نظام اور سٹریٹ لائٹس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

بلال یاسین  نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عزاداروں کی سہولت کیلئے سبیلوں اور لنگر کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

انہوں  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عزاداروں کو محفوظ، پرامن اور سہولتوں سے آراستہ ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام محکمے مکمل ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر  نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی، ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی، بلال یاسین  نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن، رواداری اور قانون کی پاسداری کیلئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے