اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی آزاد کشمیر میں مذاکرات، امن اور جمہوری عمل کے فروغ کی اپیل

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ ایک واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے اور جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبوری آئین ایکٹ 1974 کے تحت کشمیری عوام کو مکمل شہری آزادیاں حاصل ہیں، جبکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جانی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کے لیے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کی جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے تھی، کیونکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہمیں بھائیوں کی طرح مل کر رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہوئے ان کا ساتھ دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے نظریاتی اور فکری رشتے کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن رہیں، دھرنوں کا خاتمہ کرکے بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور حکومتِ آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کشمیری عوام آئندہ انتخابی عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے