اپ ڈیٹس
  • 206.00 انڈے فی درجن
  • 282.00 زندہ مرغی
  • 408.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • یورو قیمت خرید: 323.02 قیمت فروخت : 323.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.59 قیمت فروخت : 374.26
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.48 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.73 قیمت فروخت : 199.09
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.14 قیمت فروخت : 74.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، تعلیمی خدمات کو سراہا

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود سے چینی قونصل جنرل سن یون اور ان کے معاون وانگ یا چیانگ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیمی تعاون اور نوجوانوں کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

چین نے تین سال پہلے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے طلبہ کیلئے سکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا تھا جو آج بھی کامیابی سے جاری ہے، چینی قونصل جنرل نے تعلیمی میدان میں میاں عامر محمود کی خدمات کو سراہا، اور ان کے ویژن کی تعریف کی۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور پنجاب گروپ آف کالجز قوم کے معمار کا کردار ادا کرتے ہوئے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان اداروں کے طلبہ تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جسے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، چین تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کیلئے تیار ہے۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نسل در نسل منتقل ہونے والی لازوال دوستی کی مثال ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور یہ دوستی آج پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔

ملاقات میں چینی قونصل جنرل اور چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے