اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا ۔

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 357 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج گرین زون سے نکل کر ریڈ زون میں داخل ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد کھوبیٹھا اور ایک لاکھ 79 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیک دوبارہ مثبت زون میں چلا گیا جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 118 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 392 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے