02 Nov 2026
(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم نے 2 ڈی پی اوز سمیت 7 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔
محمد عاصم کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈی پی او چکوال تعینات کر دیا گیا جبکہ کاشف ذوالفقار کو ڈی پی او چکوال سے سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔
شاہد احمد خان کو ایس پی سروے سپیشل برانچ سے ڈی پی او بھکر۔ شہزاد رفیق اعوان کو ڈی پی او بھکر سے ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
رانا زاہد حسین کو ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور سے ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا، حسن فاروق کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن سے ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور تعینات کر دیا گیا۔
غلام حسین چوہان کو ایس ایس پی لیگل لاہور سے اے آئی جی لیگل سی پی او پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
