اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان  نے مئی 2026ء کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری آئی، مئی 26ء میں 45 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 26ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کا مجموعی توازن 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ کو دوبارہ سرپلس میں تبدیل کر گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے