اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 293.00 زندہ مرغی
  • 424.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 408 روپے کلو مقرر

17 Jun 2026
17 Jun 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، برائلر سستا جبکہ انڈے مہنگے ہو گئے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، تاہم مختلف بازاروں میں صافی گوشت 470 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 254 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 268 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 282 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق انڈوں کی سرکاری قیمت 206 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 60 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں فرق کو ختم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے